لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے منگلا ڈیم کی صفائی اور مرمت کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو نہ دینے کی حکومتی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران واپڈا کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بلیک لسٹ کمپنی کو منگلا ڈیم کی صفائی اور مرمت کا ٹھیکہ نہیں دیا جا رہا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔
درخواست تحریک انصاف کے رہنما علی جاوید ڈوگر نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ حکومت نے منگلا ڈیم کی صفائی اور مرمت کا ٹھیکہ فرانس کی بلیک لسٹ کمپنی کو دیا ہے اور اس مقصد کے لیے غیر ملکی کمپنی سے دس ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ عدالتی فیصلوں اور قوانین کے تحت کسی بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا۔