منگلا ڈیم میں دراڑوں کی اطلاعات پر سولنگی اتحاد کا اظہار تشویش

Mangla Dam

Mangla Dam

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالا باغ ڈیم کی ضد میں ڈیگر لازمی و ضروری ڈیموں کی تعمیر سے گریز کی پالیسی وطن عزیز میں پانی کی قلت اور توانائی بحران کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ پہلے سے تعمیر شدہ ڈیموں کی دیکھ بھال میں فرض شناسی کا فقدان بھی نت نئے مسائل کو جنم دے رہا ہے۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے منگلا ڈیم میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی فراہمی اور آب پاشی کیلئے پانی کے حصول کی خاطر اس ڈیم کی مکمل حفاظت منتخب حکومت کا فریضہ ہے کیونکہ ڈیم کو پہنچنے والا معمولی سا نقصان بھی قومی معیشت کی تباہی اور ملک میں پانی کی قلت کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلئے منگلا ڈیم کی تعمیر و مرمت اور حفاظت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اور ڈیم کی فوری مرمت کیساتھ دراڑیں پڑنے کی وجوہات اور ڈیم کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ داران کیخلاف تادیبی واحتسابی کاروائی کیلئے منصفانہ و غیر جانبدارانہ انکوائری بھی ہونی چاہئے۔