منگلا ڈیم پاور ہاؤس کے ٹرپ ہونے والے چار یونٹ بحال

Mangla dam

Mangla dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) واپڈا ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم پاور ہاؤس کے ٹرپ ہونے والے یونٹس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ 5 میں سے 4 یونٹ بحال کر دیئے گئے ہیں۔ اس وقت 885 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

پانچواں یونٹ بھی آج شام تک بحال کر دیا جائے گا۔ رات 10 بجے تک پاور ہاؤس سے 1000 میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم پاور ہاؤس کے یونٹس آتشزدگی کی وجہ سے ٹرپ نہیں ہوئے بلکہ ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کر گئے تھے۔