اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم متاثرین اور اہلیان کشمیر کے تمام ایشوز کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔
آزاد کشمیر کو منگلا ڈیم واٹر یوزیز چارجز خیبرپختونخواہ کے مساوی دیئے جائینگے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات ہائیڈل جنریشن اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، حکومت آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلی افسران موجود تھے۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے چوہدری عبدالمجید کو یقین دہانی کرائی کہ آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی اور 664 کیوسک پانی کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے۔