لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے منگلا پاور اسٹیشن میں اچانک خرابی ہو گئی۔ جس سے درجنوں شہروں کو بجلی کی فراہمی رک گئی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ ہو گیا۔
واپڈا حکام نے بتایا کہ بلیک آوٹ منگلا پاور میں ہونے والی فنی خرابی کے باعث ہوا تاہم فنی خرابی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ واپڈ کی ٹیم فورا روانہ کر دی گئی جس کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی میں بجلی مکمل بحال کر دی گئی۔
جبکہ کے پی کے کے علاقوں پشاور اور صوابی میں بجلی بحال جبکہ مردان، کوہاٹ اور دیگر علاقوں میں بجلی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ کشمیر کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔ لاہور کے اکثر علاقوں میں بھی بجلی بحال ہو گئی۔ وہاڑی، اوکاڑہ، جہلم اور گوجرانوالہ کے بھی اکثر علاقوں میں بھی بجلی بحال ہو چکی ہے۔