اسلامآباد(جیو ڈیسک)اسلامآباد وزارت تجارت نے 25 مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دیدی، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کیلئے وزارت تجارت نے 1 لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف رکھا ہے ۔
جس سے ملک کو 6 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اسلامی ممالک سے بہتر آرڈرز کی توقع پر رواں سیزن برآمدات کا ہدف گزشتہ سال سے 25 ہزار ٹن زائد رکھا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں آم کی فصل خراب ہونے کے باوجود رواں سال ملک میں 15 لاکھ 50 ہزار ٹن آم پیدا ہونے کی توقع ہے۔