فیصل آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کے اِس بیان پرکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ پہلے بیس افراد کے قاتل تھے اور اب اکیس کے ہوچکے ہیں ، رانا صاحب نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاگلوں کی باتوں کا جواب دینے کے روادار نہیں ۔
گزشتہ روز فیصل آباد کے فیکٹری ایریا میں گرڈ اسٹیشن کے افتتاع کے موقع پر چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو قانون شکن وزیر قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ انسپکٹر رانا عاطف کو رانا ثناء جے احکامات پر قتل کیا گیا۔
آج اسکے جواب میں رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا’ وہ پاگلوں کی باتوں کا جواب دینے کے روادار نہیں‘۔
یہی نہیں بلکہ صدر آصف علی زرداری کے میاں نواز شریف سے متعلق بیان پرتبصرہ بھی رانا ثناء اللہ کی گفتگو کا حصہ رہا،بولے آصف علی زرداری نے جو بھی سیکھا ہے اس پر کاربند نہیں رہے ،ایسے تندوتیز بیانات کی وجہ سے ہی انہیںبیرون ملک جانا پڑا۔