فلپائن (جیوڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سیلاب، مون سون بارشوں اور تودے گرنے سے کم ازکم سات افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے متاثر تقربیا چالیس ہزار لوگوں کو حکومت نے اسکولوں اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں میں منتقل ہو گئی۔
مالیاتی منڈیوں میں ٹریڈنگ معطل جبکہ بینک اور نجی کمپنیوں کے دفاتر اور متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی ہے۔