نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو نواز شریف سے ملاقات پر جنگی جنون رکھنے والے بھارتی رہنماں کی جانب سے خوب کھری کھری سننا پڑ رہی ہیں، بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم کا کہنا ہیمن موہن سنگھ نواز شریف کے سامنے بھارتی مقف کو درست طریقے سے نہیں بیان کر سکتے۔ نئی دہلی میں بی جے پی کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا من موہن سنگھ کی نواز شریف سے ملاقات پر بھارتی شہری تشویش کا شکار ہیں۔
من موہن سنگھ نیویارک میں اوباما سے غریبی کا رونا روتے رہے، وہ نواز شریف کے سامنے بھی بھارتی مقف درست طریقے سے بیان نہیں کر سکتے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا من موہن سنگھ کو نواز شریف سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر فوجیوں کی ہلاکت کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ کی کانگریس میں بھی کوئی عزت نہیں، نواز شریف ان کی کیا عزت کریں گے۔ بی جے پی رہنما نے تقریر میں راہول گاندھی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت آئین کی بجائے راہول گاندھی کے اصولوں پر چل رہا ہے۔