نئی دہلی(جیوڈیسک)نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ شرکت نہیں کریں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ من موہن سنگھ کے نواز شریف کے تقریب حلف برداری میں آنے کے کوئی امکان نہیں۔
گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو مدعو کیا تھا اور پہلے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی تھی ، اتوار کو من موہن سنگھ نے نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔