نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی تقریب میں ایک شخص نے ہنگامہ کر دیا۔
نئی دلی میں وگیان بھون میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم من موہن سنگھ تقریر کر رہے تھے کہ ہال میں موجود ایک شخص نے کھڑے ہو کر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔
اس شخص نے حکومت کی پانچ سالہ کار کردگی کو تنقید کو نشانہ بنایا۔ سیکورٹی اہلکار نے متاثرہ شخص کو تقریب سے باہر نکالا۔ احتجاج کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔