منموہن سنگھ نے اپنا استعفیٰ صدر کے حوالے کر دیا

Manmohan Singh

Manmohan Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) رخصت ہونے والے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنا استعفیٰ صدر کے حوالے کر دیا ہے اور آنے والی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ بھارت کے نامزدوزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی دلوانے پر اپنے ووٹرز کا شکریہ اداکیاہے۔

بھارت کے نامزدوزیراعظم نریندر مودی پارٹی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے دلی پہنچے تو حامیوں نے ان کا پْر تپاک استقبال کیا، مودی کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب کارکن ان کی آمد پر بھنگڑے ڈالتے رہے، جیت کی خوشی میں سرشارمودی نے انتخابات میں کامیابی دلوانے پو اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ سخت سیکیورٹی کے حصار میں مودی پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں پارٹی امور اور وزارتوں کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، بی جے پی کے صدرراج ناتھ کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے لیے پارٹی 20 مئی کو اتحادیوں کے ساتھ مل کر مستقبل کالائحہ عمل طے کرے گی۔

دوسری جانب انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بعد دس سال تک وزیراعظم رہنے والے من موہن سنگھ نے بالاخر ڈرائیونگ سیٹ چھوڑدی اورصدر مملکت پرناب مکھر جی کو اپنااستعفیٰ پیش کردیا، اس سے پہلے من موہن سنگھ نے مودی سرکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عام انتخابات میں بی جے پی اتحاد نے تین سو سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں، حیران کن طورپراس مرتبہ پورے بھارت میں صرف چوبیس مسلمان لوک سبھا تک پہنچ سکے ہیں اور چند ایک ریاستیں ایسی بھی ہیں جہاں سے کوئی مسلمان کامیاب نہیں ہو سکا ، ہندوانتہا پسند جماعت کو واضح اکثریت ملنے کے بعد یہ خدشہ سر اٹھارہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا کیا ہو گا، تاہم تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ اگر مودی کو آگے بڑھنا ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔