سرینگر (جیوڈیسک) لبریشن فرنٹ نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی کال دے دی۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے وادی بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی کال دے دی۔
ذرائع کے مطابق سرینگر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک نے کہا کہ متاثرین زلزلہ میں امداد کی تقسیم سے روکنے سے گاندھی پارٹی کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ میں سیاست کرنے نہیں بلکہ متاثرین کی معاونت و مدد کیلئے گیا تھا لیکن بھارتی فورسز نے انہیں گرفتار کرکے واپس سرینگر پہنچا دیا۔ یاسین ملک نے کہا کہ لبریشن فرنٹ بھارتی وزیراعظم کی رواں ماہ کشمیر آمد کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی اور اس موقع پر وادی بھر میں احتجاجا مکمل طور پر شٹر ڈان ہڑتال ہوگی۔