لندن (جیوڈیسک) لندن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم اپنی افواج کو پاک بھارت سرحدی کی خلاف ورزی سے روکیں۔ متحدہ قومی موو منٹ کے قائد الطاف حسین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعہ میں سلح افواج کے کیپٹین سرفراز کی شہادت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور سرحد پار دہشت گردی کر کے پاکستانی فوج کے افسران اور جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے اپیل کی کہ بھارتی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔