لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، حکمرانوں دنیا کو سچ بتا دیں، افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو تباہ کرنے والے بھارت سے اب حساب لیا جائے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں ہمارے جذبے ختم کرنے آئی تھیں لیکن امریکا اور نیٹو افغانستان سے ناکام لوٹ رہے ہیں۔ من موہن سنگھ بھی نوشتہ دیوار پڑھ لیں وہ جس کے سہارے ناچتے تھے انہیں شکست ہو چکی ہے۔
حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ طالبان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ دھماکے کون کر رہا ہے، اصل مسئلہ وزیرستان نہیں بلکہ افغانستان میں موجود بھارتی اڈے ہیں۔ امیر جماعت الدعوۃ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔ آزادی کشمیر کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔