منوج کمار کا اوم شانتی اوم کے پروڈیوسر کیخلاف ہرجانے کا دعوی

Manoj Kumar

Manoj Kumar

بالی ووڈ(جیوڈیسک)بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم کے پروڈیوسر کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ سینئر اداکار منوج کمار نے فلم کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے بھارتی ذرائع کے مطابق فلم کے ایک منظر میں شاہ رخ خان اور انکے ساتھی اداکار منوج کمار کی نقل کرتے ہیں۔

اس منظر پر منوج کمار نے فلم کے پروڈیوسر کو شکائت بھی کی اور قانونی چارہ جوئی کرنے کا کہا جس پر انہوں نے یہ مناظر فلم سے ختم کرنے کا وعدہ کیا۔ منوج کمار کے مطابق فلم چند روز پہلے جاپان میں ریلیز کی گئی لیکن وعدے کے مطابق وہ سین اس میں سے نکالے نہیں گئے۔ انکا کہنا ہے کہ اس بار وہ اوم شانتی اوم کے پروڈیوسر کو نہیں چھوڑیں گے۔