ما نسہرہ: دو کمسن بہن بھا ئی برسا تی نا لے میں ڈوب کر جاں بحق

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نا لے بپھر گئے پوٹھا میں دو کم سن بہن بھائی برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

امجد نامی شخص کے 2 بچے 5 سالہ عباس علی اور 10 سالہ نگہت بی بی غازی کوٹ ٹائون شپ مانسہرہ کی قریبی بستی اور پوٹھا کے درمیان بہنے والے برساتی نالے کٹھہ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اہل علاقہ نے دونوں کی لا شیں نکال لیں، بچوں کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔