مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ کے علاقے لاری اڈا میں نامعلوم نقاب پوش کی گاڑی پر فائرنگ سے ٹیکسلا کا رہائشی مرتضیٰ نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ گولیاں لگنے سے ہمشیریاں مانسہرہ کا رہائشی ڈرائیور عبدالرشید بھی زخمی ہو گیا، دونوں کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ داخل کروا دیا گیا۔
دوسرے واقعہ میں تھانہ پھلڑہ کی حدود میں رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر جانے والی لڑکی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا 18 سالہ لڑکی کی لا ش صبح کے وقت کھیتوں سے ملی مقتولہ کے والد میر افضل نے 4 افراد ساجد، اعجاز پسران عبدالرحمن رفاقت ولد مصروف اور اقتدار ولد حیدر زمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔