مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ میں پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایک گھر سے راکٹ لانچرز سمیت بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ دو مبینہ دہشت گرد بھی گرفتار کر لئے گئے۔
مانسہرہ شہر کے وسط میں واقعہ ایک مکان مین خفیہ اطلاعات پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا تو وہاں سے پولیس نے سات راکٹ لانچرز، پریشر ککر،آر پی جیز رائفلیں، فیوز اور بھاری مقدار میں بارود بر آمد کیا اور دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد اگلے چند روز میں ایک بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جس کے باعث مانسہرہ ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کو پولیس نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔