مانسہرہ میں شکی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) ضلع مانسہرہ میں شکی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کوبچانے کی کوشش میں اس کے والدین اور بھائی بھی تیزاب سے جھلس گئے۔ واقعہ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے دور افتادہ گاوں ست بنی میں پیش آیا۔ شوہر کو بیوی اورتین بچوں کی ماں شمشاد بی بی پرشک تھا اور وہ 8 سال سے اس پر تشدد کر رہا تھا۔

کچھ عرصہ قبل شمشاد بی بی کے والدین بیٹی کو گھر لے آئے۔ مصالحتی جرگے میں بھی شکی شوہر بیوی کے خلاف کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا توآج سحری کے وقت بھائیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر شمشاد بی بی پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون کے والد محمد ہارون نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔