منظور الحسن سینئر جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ مقرر

Hockey Team

Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) سابق اولمپئن منظور الحسن سینئیر کو قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ مقرر کر دیا گیا۔ پی ایچ ایف کے اعلان کے مطابق سابق اولمپئن منظور الحسن سینئیر دورہ ملائیشیا میں قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔ طاہر زمان بطور کنسلٹنٹ اور سیکرٹری رانا مجاہد ٹیم کے ہمراہ ملائشیا روانہ ہونگے۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف انتخابات کا اعلان کر چکی ہے ایڈہاک لگنے کی خبریں غلط ہیں۔ ملائیشیا میں ہونیوالے سلطان جوہر بارو ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا افتتاحی میچ بائیس ستمبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گی۔