کراچی (جیوڈیسک) ملکی سیاست پر اکثر خواب دیکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اگلے ماہ دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ جلد پاکستان آئیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد مزید لیکس بھی آنے والی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ کسی ادارے کی تعریف کر کے بچ جائیں گے۔
منظور وسان نے آصف زرداری کے جلد واپس آنے کا خواب تو دیکھ لیا دیکھنا یہ ہے کہ اس کی تعبیر کب تک ہوتی ہے۔