کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے موجودہ چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین ارسا کو ہٹا کر سندھ سے نیا چیئرمین ارسا مقرر کیا جائے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ارسا چیئرمین آبی معاہدے کے تحت سندھ کو اپنے حصے کا پانی دینے میں ناکام رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں ارسا حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کو اس کے حصے سے بھی کم پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔