کراچی (جیوڈیسک ) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے خواب دیکھ لیا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی مل کر کام کریں گے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملتے رہتے ہیں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ 4 سے 5 روز میں ایم کیو ایم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریگی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے اور یہی سندھ کے مفاد میں یہی بہتر ہے۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہورت چل رہی ہے،تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کو سپورٹ کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملتی رہتی ہیں۔ تھر کی صورتحال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ قدرتی تھا میڈیا نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تھر کے معاملے میں سنجیدہ ہے اور امدادی کام بھی جاری ہیں۔