کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے تھر میں قحط سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی سے جاری بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں میرے حوالے سے شائع اور نشر ہونے والی رپورٹ سراسر گمراہ کن ہے۔
اس طرح کی خبریں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف گھناؤنی سازش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر کی خشک سالی کے اثرات کو دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور جو کاغذات میڈیا پر دکھائے جارہے ہیں وہ جعلی اور جھوٹے ہیں۔ اس بات کی انکوائری کروں گا کہ اس سازش کے پیچھے کون سے عناصر ملوث ہیں۔