مقبول احمد دھاولہ کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حکم نافذ
Posted on October 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : ڈی سی او ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت جھنگ مقبول احمد دھاولہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جسکی رو سے پنجاب یونیورسٹی لاہورکے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات بی اے/بی ایس سی سیکنڈ سالانہ امتحانات 2013کے سلسلہ میں ضلع کی حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر دوران پرچہ غیرمتعلقہ افرادکے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رولنمبر کے حامل امیدواران دوران پرچہ کتاب ،گائیڈ،حل شدہ پرچہ جات،ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون اور دیگر ایسا کوئی مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو ہرگز ہمراہ نہ لائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com