کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب بیوائوں اور نادر اور معذور افراد میں زکوة گزارہ الائونس کے ATMکارڈ ز کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ضلعی صدر مرزا مقبول احمد ضلع کورنگی کے پی ایس 120،121،122،123،124،125کی تقریباً40یونین کونسلز کے چار ہزار سے زائد مستحقین میں زکوة گزارہ الائونس کےATMکارڈز کی شفافیت اور منصفانہ تقسیم کے کام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
کورنگی پی ایس 123کے صدر اعظم خان درانی کی جانب سے منعقدکی تقریب میں ضلعی صدر مرزا مقبول احمد اور جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے خصوصی طور پر شرکت کیATMکارڈز کی تقسیم کے عمل کو مانیٹر کیا۔
اس موقع پر مرزا مقبول احمد اور شہزاد مزاری نے تمام سٹی ایریا کے صدر کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا عید الفطر سے قبل زکوة مستحقین میںATMکارڈز کی غریب بیوائوں اور معذور افراد میں تقسیم کو یقین بنائیں۔ پی ایس123کی تقریب میں پی ایس 125کے جنرل سیکریٹری انتظارحسین، سینئر نائب صدر ابرار کاشان ،پی ایس 123جنرل سیکریٹری اختر مہدی رضوی ، انفارمیشن سیکریٹری رضوان خان ، افسر خان ، محمد فاروق ، سجاد انصاری ، سمیع کاشف ، محمد باقر ، فخر الدین ، جعفر گلگتی ، محمد عیسیٰ ، محمد اشرف ، لیاقت جعفری ، رمیض یونس اور پیپلز یوتھ پی ایس 123کے صدر عمران اعجاز ، جنرل سیکریٹری رشید بلوچ ، انفارمیشن سیکریٹری ذیشان قریشی کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنوں اور سینکڑوں غریب بیوائوں اور معذور افراد نے شرکت کی۔
جاری کردہ:اعظم خان درانی ممبر پی پی پی سندھ کونسلر و صدر PS-123 پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کراچی