مارچ 2013 پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انٹر اپارٹی انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کل (بدھ )تک طلب کر لی
Posted on March 5, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(این این اے)4 مارچ 2013 پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انٹر اپارٹی انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کل (بدھ )تک طلب کر لیے قابض ٹولے نے عدالت میں کہہ دیا پاکستان پیپلز پارٹی ایک این جی او ہے ،شہید قیادت کی پارٹی کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے کے لئے درخواست دیدی ہے صدر وسطی پنجاب سردار حر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انٹر اپارٹی انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کل (بدھ ) شام پانچ بجے تک طلب کر لیے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر سردار حر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو رجسٹرڈ کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ اس لئے قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں اس کے لئے جو بھی امیدوار خواہشمند ہیں وہ کاغذات نامزدگی کل( بدھ) شام پانچ بجے تک 24 نظام بلاک علامہ اقبال ٹائون سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض ٹولے نے عدالت میں کہہ دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک این جی او ہے پاکستان پیپلز پارٹی ( پارلیمنٹرینز ) انکی جماعت ہے۔ ہم اپنی شہید قیادت کی پاکستان پیپلز پارٹی کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے اس لئے اس لئے اسے رجسٹرڈ کرانے کی درخواست کی ہے اور انشا اللہ آنیوالے دنوں میں اسکی مضبوطی کے لئے مزید اقدامات اٹھائیںگے۔