جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

Sindh

Sindh

حیدرآباد (جیوڈیسک) جسقم کے رہنمامقصود قریشی اور سلیمان ودھو کے قتل کامقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال جبکہ سندھ ، مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہے۔ حیدرآباد، جامشورو، سکھر، نواب شاہ، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جئے سندھ قومی محاذ کے اپیل پر ہڑتال کی جار ہی ہے۔ ان علاقوں میں صبح سویرے کھلنے والی دکانیں، پیٹرول پمپ بند ہیں۔

اندرونِ شہر اور بیرون جانیوالی تمام ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔ ہڑتال کے باعث سندھ، مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے آج یونیوسٹی میں بی ایس نرسنگ کا ہونیوالا پرچہ ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جسقم رہنمامقصود قریشی اور سلیمان ودھو 21 مارچ کو نوشہروفیروز کے علاقے بھریا میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔