23مارچ اہل وطن کو قیام پاکستان کا اصل مقصد یاد دلاتا ہے، مفتی محمد نعیم

Karachi

Karachi

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ23 مارچ ہماری تاریخ کا سنہری دن ہے،جو اہل وطن کوقیام پاکستان کااصل مقصدیاددلاتاہے،قوم کے مفاد میں فیصلے کرکے ملک کو علامہ اقبال خواب ، قائد اعظم کی امنگوں کے مطابق تعمیر کرنا ہوگا، قرآن و حدیث سے وابستگی کے علمی و عملی تقاضوں کے بغیر اس کے نظریاتی تشخص برقرارنہیں رکھا جاسکتاہے،

ہم پلہ ریاستیں ترقی کرچکیں بدقسمتی سے ہم وہی کھڑے ہیں جہاں سے سفر کا آغاز کیاتھا آج پوری قوم سیاسی ، عصبی ، مذہبی اور مسلکی اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کو معافی عام کا اعلان کرین۔ اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملک اسوقت جن مسائل سے دوچارہے اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن لوٹ مار ہے حکمران طبقہ ہمیشہ ملک کو فائدہ پہچانے کے بجائے نقصان پہچاتارہاہے ،

ماضی میں ایک ڈکٹیٹر نے بیرونی جی حضوری کی خاطر غیروں کی جنگ کو اپنے ملک پر مسلط کردیاجس میں اب تک ہزاروں پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اورآج وہی جنگ مکمل طور پر وطن عزیز پر مسلط کردی گئی ہے،اور دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکاہے،انہوںنے کہاکہ قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے حکمرانوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی ،ہمارے ساتھ آزادہونے والی ریاستیں ترقی کرچکیں مگربدقسمتی سے68سال گزرنے کے باوجود ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں سے سفرکاآغازکیاتھا،

انہوںنے کہاکہ ملک کودولخت ،بے شمارمسائل اوردہشت گردکی سب سے بڑی وجہ قیام پاکستان کے اصل مقاصدکونظراندازکرکے حکمرانوں کا لوٹ ماراورکرپشن کواپنامقصدبنانا ہے،آج ملک کے ایک ادنیٰ سرکاری ملازم سے لیکراعلیٰ افسران اوربیوروکریسی تک سب کرپشن کی دلدل میں ملک کودھنسانے کی کوششوں ملک کی دولت بیرونی ممالک میں منتقل کرنے میں مصروف ہیں ،انہوںنے کہاکہ بھارت ،اسرائیل اورامریکہ ملک نظریات کی مخالفت میں تہذیبی وثقافتی محاذوں پرملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور انہی کی ثقافت کو پروان چڑا کراپنے آباو اجداد سے غداری کی جارہی ہے ، انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ملک میں غربت ،بدامنی ،بے روزگار اورجرائم کی بہتات ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو 23مارچ کے دن کے تقاضوں کوسامنے رکھتے ہوئے ایڈنہیں ٹریڈکی پالیسی اپنانی ہوگی،عوام کی بہبودکے لیے منصوبے بنانے ہوں گے اورخودمختارخارجہ وداخلہ پالیسیاں تشکیل دے کرپاکستان کوحقیقی معنوں میں قائدکے وژن اورعلامہ اقبال کے تصور کے مطابق بناناہوگا۔قائداعظم نے مولاناظفراحمدعثمانی اورمولاناشبیراحمدعثمانی کے ذریعے پرچم کشائی کراکراورقراردادمقاصدمیں اسلام کوسپریم لاء تسلیم کرکے واضح کردیاتھاکہ اس ملک کے قیام کابنیادی مقصدایک اسلامی فلاحی ریاست بناناہے،مگرافسوس قائدکے چلے جانے کے بعدملک اپنی منزل سے دورچلاگیا،جس میں مفادپرست سیاستدانوں کاکردار اہم رہاہے۔