23 مارچ کا دن ہماری زندگی میں اہمیت کا حامل دن ہے : وقاص ملک

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) بیگم ونگ کمانڈر سبی سکاؤٹس مسز لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری زندگی میں اہمیت کا حامل دن ہے آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں گے سبی کی ہونہار طالبات نے مقابلے تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے جس خوبصورتی اور بہتر طریقوں سے طالبات نے اپنے اپنے انداز فکر سے ہمیں تقاریر ٹیبلو اور ملی نغموں میں پیغام دیا ہے وہ قابل صد تعریف ہیں میں ان ہونہار بچیوں کے اساتذہ کرام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں جن کی کاوشوں سے آج یہ بچیاں اپنے اسکول اور اساتذہ کا نام روش کرنے میں اہم رول ادا کررہیں ہیں۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والے گرلز سکولز مقابلی تقاریر ملی نغمے ٹیبلوڈسٹرک سبی بمقام جرگہ ہال سبی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان و سبی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام گزشتہ 5سالوں سے ڈسٹرکٹ سبی وکچھی میں انٹر سکولز کالجز کی طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے میںاپنا رول پلے کرتا ہے پاکستان کے قومی تہواروں کو شایاں شان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے طالبات کو غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے جوہر دیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے یوم پاکستان 23مارچ کا دن اہل وطن کیلئے ایک عظیم دن ہے باہمت قومیں اپنے قومی دن انتہائی جوش وخروش وعقیدت واحترام کے ساتھ مناتی ہیں 23مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے سبی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے عوام اس تقریبات میں اپنی شرکت کو ممکن بناکر محب وطن ہونے کا ثابت دیں آج کے شاندار پروگرامز میں جس طرح سبی کی ہونہار طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مجھ امید ہے کہ آنے والے کل میں وہ ملک وقوم کا نام روشن کریں گے تعلیم کے حصول پر اپنی توجہ رکھتے ہوئے اپنے والدین اسکول کا نام روشن کریں گئیں،پروگرام آرگنائزر حاجی سعید الدین طارق نے بھی خطاب کیا پروقار تقریب میں ضلع سبی کے تمام اسکولز وکالجز کی پرنسپلز ہیڈ مسٹریس اساتذہ کرام طالبات والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی قبل ازین مہمانوں کی آمد پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول کی طالبات نے خوبصورت بینڈ کا مظاہرہ کیا اور سلامی دی غریب آبادگرلز اسکول کی بچیوں نے شاندار ویلکم پیش کیا گیا ضلع سبی کے تمام گرلز اسکولز درمیاں مقابلہ تقاریربعنوان پاکستان کی ترقی میں بلوچستان کی اہمیت ، ٹیبلو میں عکس پاکستان اور ملی نغمے کے مقابلے ہوئے جس میں تمام طالبات نے سخت مقابلہ کیا مقابلے میں ججوں کے فرائض مس سلمی عطاء ، مسز شاہد ہ بشیر سکینہ خان نے سرانجام دئے جبکہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ایمل خان نعت رسول مقبول ۖ آمنہ ریاض نے خوب صورت انداز سے پیش کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس ناصرہ جبین نے سرانجام دئیے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طالبات نے سخت مقابلہ کیااور محفل کا اپنے اپنے انداز میں چار چاند لگا ڈالے مقابلہ تقاریر میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لونی ، خجک الہ آباد غریب آباد ماڈل ہائی اسکول ، سبی ٹاون سمیت چھ اسکولوں نے حصہ لیا مقابلہ تقریر میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خجک نے پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی نے دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دہپال خودر نے حاصل کی مقابلہ ٹیبلو میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول سبی نے پہلی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول غریب آباد نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خجک نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ ملی نغموں میںپہلی پوزیشن ریلوے گرلز ہائی اسکول ،دوسرے پوزیشن گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول اورگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خجک نے مشترکہ جبکہ تیسری پوزیشن گرلز ہائی اسکول الہ آباد نے حاصل کی بعدازان طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے یوم پاکستان کے حوالے سے جاری مقابلوں میں پاکستان سائیکل ریس کا آغازپبلک پارک سے شروع ہوئی شرکاء کڑک روڈ سے ہوتے ہوئے واپس پبلک پارک پر پہنچے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتةائی سخت اقدامات کئے گئے تھے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک کے علاوہ ایف سی کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔۔