لاہور (جیوڈیسک) مارچ کی پہلی نیلامی میں حکومت نے دو سو چوراسی ارب روپے مالیت کے ٹریژری بلز فروخت کر دئیے۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق تین ماہ کی مدت کے ایک سو چھیالیس ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت ہوئے جن پر شرح سود نو اعشاریہ نو ، پانچ فیصد سالانہ طے پائی۔
چھ ماہ کی مدت کے لئے نو اعشاریہ نو سات فیصد سالانہ شرح سود پر ایک سو بیس ارب روپے کے ٹی بلز فروخت ہوئے جبکہ ایک سال کی مدت کے لئے سترہ ارب مالیت کے ٹریژری بلز فروخت ہوئے۔ نیلامی میں حکومت نے ہدف پانچ سو ارب روپے رکھا تھا۔