ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشتگردوں کی موجودگی سے لاعلمی پر میاں شہباز شریف مستعفی ہو جائیں۔
مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ جس کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتیں بھی تحریک انصاف کے ساتھ آزادی مارچ کا حصہ بنیں گی کیونکہ آزادی مارچ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کی جدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور کرپشن میں قوم کا سرمایہ سیاہ کیا گیا جس پر حکومت تاحال خاموش ہے۔ حکمرانوں کے احتساب کے لیے لاکھوں افراد کا آزادی مارچ ضرور ہو گا۔
اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے حلیمہ رفیق کی خودکشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے پولیس حکام سے تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔