لاہور / اسلام آباد / فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔
رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا ، شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں اور وہ ہی قائد حزب اختلاف رہیں گے۔
راناثنا ء اللہ نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت کے حامی ہیں مگرمسلم لیگ ن اس کاحصہ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کا پیدا کیاگیا بوجھ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ملکی اورقومی مفادمیں تمام قوتوں کوایک صفحہ پرہونا چاہئے۔ عمران خان کو آٹا،چینی بحران پر اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کے بعد مستعفی ہوجاناچاہئے ۔مڈٹرم الیکشن فوری طورپرضروری ہیں،اگرتاخیرہوئی تو اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔
علاوہ ازیں رانا ثنا اللہ نے ن لیگ پروفیشنل ونگ کے وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا ہر شعبہ مثالی انداز میں کام کررہا ہے، امید ہے پارٹی کا پروفیشنل ونگ بہترین انداز میں کام کرے گا۔