فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مارچ میں ایک سو چوراسی ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا۔ سینئیر ممبر ایف بی آر کے مطابق گذشتہ مالی سال مارچ میں ایک سو اننچاس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں 22 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے۔
اسرار رف کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں کل 1344 ارب روپے کے ٹیکسز حاصل کیئے گئے۔مارچ میں 77 ارب ڈائریکٹ ٹیکسز اور71 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کیئے گئے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 9 ارب 90 کروڑ جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب 70 کروڑ جمع ہوئے۔