مارچ 2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا : اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

ملتان (جیوڈیسک) انڈسٹریل اسٹیٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ گزشتہ حکومتوں نے انرجی بحران حل کرنے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے تقریباً 5 ہزار میگا واٹ کے شاٹ فال کا سامنا تھا۔

لیکن موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث مارچ 2018ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنے سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا جس سے نہ صرف ملک کے اندھیرے دور ہونگے بلکہ معاشی ترقی اور روزگار میں بھی اضافہ ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کے اقدامت قابل ستائش ہیں، ملک کو اب گروتھ کی ضرورت ہے اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ پر 46 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی جس سے سالانہ جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہو گا۔