یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

 Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم مارچ سے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 50 پیسے سستا جبکہ مٹی کا تیل 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد یکم مارچ سے پیٹرول 2روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 50 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا اپنی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی، جہاں سے اسے حتمی فیصلے کے لیے وزارت خزانہ بھیجا جائے گا۔