مارچ 23 پی ٹی آئی فرانس چھا گئی

PTI

PTI

تحریر : شاہ بانو میر
23 مارچ کی تاریخ یوں تو پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ ہی تاریخی ہے ٬ کیونکہ یہ وہ خوش نصیب ہندسہ ہے جس نے لاہور میں پاکستان کو باقاعدہ عملی شکل میں پیش کیا اور ہندوں کے رہنماؤں نے مسلمانوں کے اس مطالبے کو ازراہ مذاق قرار داد لاہور کی بجائے قرار دادِ پاکستان کہنا شروع کیا٬ قدرت جب کسی پر مہربان ہوتی ہے تو دشمن کے منہ سے وہ جملے خود نکلوا دیتی ہے جو اصل میں اس کی موت کا سامان بن جاتے ہیں٬ کچھ یونہی ہندو رہنما بھی نہیں جانتے تھے کہ اس مطالبے کو درست نام ان کی وجہ سے ملا ٬ لاکھوں جانیں گئیں عزتیں گنوائیں تب کہیں جا کر پاکستان ملا ٬ جس کا حسین نام رکھا گیا پاکستان مگر ہوا کیا ؟ اتنی قربانیوں کے بعد اس ملک کے ساتھ ہم سب نے کیا کیا؟یہ ایک المناک داستان ہے٬ اسی المناک داستان کو پھر سے نئی تعبیر دینے کیلئے ایک نام اسی برباد ملک کی خاک سے ابھرا اور ایسا ابھرا
کہ ہر سمت دہائی مچا گیا٬

عمران خان آج اسی عمران خان کی انٹرا پارٹی الیکشن میں جیتی ہوئی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمان کے زیرِ صدارت اور سیکیرٹری برائے اطلاعات و نشریات افضال احمد گوندل کی میزبانی میں پہلا شاندار باوقار کامیاب ترین پروگرام پیش کرکے پیرس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے دل موہ لئے٬ ویلئیر لا بیل کے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ میں امتیاز احمد کدہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے 23 مارچ کو مزید یادگار بناتے ہوئے زبردست عشائیہ کا اہتمام کیا٬ آج کا پروگرام کئی حوالوں سے یادگار رہا ٬ سیکیرٹری انفارمیشن افضال احمد گوندل کا یہ پہلا پروگرام تھا٬ اس سے پہلے انہیں کبھی باقاعدہ اناؤنسمنٹ کرتے دیکھا نہیں تھا٬ کئی لوگوں کو کئی قسم کے تحفظات تھے ٬ لیکن وہ آیا اور چھا گیا کے مِصداق کمال کردیا٬ پہلے پروگرام میں سنجیدگی کا عنصر نمایاں رہتا تھا اس بار ہلکی ہلکی نوک جھونک نے فیملی ماحول بنا دیا٬

حاضرین کی کثیر تعداد نے ثابت کر دیا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کے اندر ہی نہیں بلکہ ملک کے باہر بھی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے٬ اس پروگرام کی ایک نمایاں بات یہ بھی رہی کہ پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کا پروگرام بالکل طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع کیا گیا٬ پروگرام کا آغاز پیرس کے سینئیر صحافی محترم شبیر بھدر صاحب کی اچانک وفات پر ان کیلیۓ خصوصی دعائے مغفرت سے شروع کیا گیا٬ اس کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا گیا٬ تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا٬ پاکستان تحریک انصاف میں کیا خواتین کیا مرد حضرات ایک سے ایک بڑھ کے شعلہ بیاں مقرر ہے٬ میڈیا نے حسب سابق بہترین انداز میں اپنی خدمات پیش کیں٬ پاکستان تحریک انصاف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں جہاں قائد تحریک انصاف عمران خان کی انتھک محنت جدو جہد اور عوام کا خاص کردار ہے وہاں بلاشبہ میڈیا کا ناقابِلِ فراموش کردار ہے٬ آج کا پروگرام ہر لحاظ سے ایک جامع عمدہ اور میزبان کی مکمل گرفت رکھنے والا پروگرام تھا٬ پی ٹی آئی کے پروگرام کرنا اتنا آسان کام نہیں ہے٬ لیکن اس مشکل کو کمالِ حسن سے افضال احمد گوندل نے اپنی روایتی سوچ کہ کوئی کام نا ممکن نہیں میں نیک نیت ہوں اللہ مدد کرتا ہے٬ پارٹی کا یہ ہردلعزیز کارکن خود کو عہدے میں بندھا دیکھ کر وہ شیر محسوس کرتا ہے جو پابندیوں میں کھل کر کام نہیں کر سکتا٬ لیکن شائد قواعد و ضوابط کی پاسداری کے ساتھ اس جوشیلے غیرتمند کارکن سے پی ٹی آئی فرانس بہترین کام لے سکتی ہے٬

PTI

PTI

افضال احمد پی ٹی آئی کا وہ کارکن ہے جس نے ہر اس مرحلے میں جب لوگ مشکل مرحلہ دیکھ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں٬ اس نے قدم آگے بڑہا کر ضرورتمند کی مدد کر کے انسانیت کے ساتھ ساتھ محبت وطن پاکستانی ہونے کا فریضہ بھی کمال خوبی سے نبھایا٬ نظریاتی کارکنان کو عہدوں کی اعزازات کی ضرورت نہیں ہوتی ٬ ایسے سچےّ کھرے پارٹی کیلیۓ کیلیۓ کچھ کر گزرنے والے مفادات کے مطلب سے نا آشنا ہوتے ہیں٬ انہیں ایک ہی جنون ہوتا ہے کہ جس نظریے کو درست سمجھ کر پکڑ لیا ہے٬ اس نظریے کو اب لاگو کر کے دم لینا ہے٬ کسی مفاہمتی عمل کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے ہمیشہ مورد عتاب ٹھہرتے ہیں٬ لیکن کسی کی پرواہ نہیں کرتے صرف اللہ سے ڈر کر اس کی اطاعت اور نبی کی شفاعت کے متمنی ہوتے ہیں ٬ جس کارکن کو پارٹی کا سرمایہ سمجھیں ان کیلیۓ جان کی بازی لگا کر ان کو پارٹی میں ہر قیمت پر واپس لانے کا پُختہ عزم کرتے ہیں اور پھر یہ کر کے صرف اس لئے دکھاتے ہیں ٬ کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کارکن کی خدمات کس قدر اہمیت کا حامل ہے تحریک انصاف کیلیۓ ٬ افضال جیسے لوگ واہموں یا وسوسوں کا شکار نہیں ہوتے نہ خوفزدہ ہوتے ہیں چیلنجز کو پسند کرتے ہیں اور اپنے قائد کی طرح تنہا رہ جانے سے اس لئے نہیں ڈرتے کہ جانتے ہیں کہ بِلآخر سچ کو تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہونا ہے٬

لہٰذا صبر سے مشکل دن گزارتے ہیں٬ عمر رحمان خوش نصیب صدر جن کی قیادت میں اتنی بڑی جماعت مزید پھیلاؤ ظاہر کرتے ہوئے فرانس کے گردو نواح میں پھیل رہی ہے٬ ایسی بڑی طاقتور پڑہی لکھی جماعت بیرون ملک عکاس ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک شخص کے فلسفے کی سچائی اور خلوص کی وجہ سے ہر خاص و عام کی زبان زد عام پر ہے٬ سوچنا ہوگا کہ اگر ہم بھی اپنی نیتوں میں اخلاص پیدا کر لیں تو ہم بھی عمران خان بن کر اس ملک کے کونے کونے کوسدھار سکتے ہیں ٬پاکستان تحریک انصاف عمر رحمان خاص طور سے افضال گوندل آپکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دینا چاہوں گی شبانہ چوہدری نینا خان اور اپنی جانب سے آج آپ نے ثابت کر دیا کہ نیت اگر خالص ہو تو واقعی کچھ مشکل نہیں پاکستان تحریک انصاف کے چمکتے دمکتے ستارے ہیں آپ اور ہمارا فخر ہیں آپ امید کرتے ہیں کہ اسی طرح پورا سال ہمیں مختلف انواع و اقسام کے پروگرامز آپ کی میزبانی میں دیکھنے کو ملیں گے٬ جن کی شگفتگی اور رعنائی اور مقصد آج کے پروگرام کی طرح دلکش اور مؤثر ہوگا٬ مہمانوں کی بہت بڑی تعداد اور دیگر سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت اس بات کی غماز ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی سوچ اور سیاست میں پختگی پیدا کر لی ہے٬ سفارت خانے کی جانب سے محترم سفیرِ پاکستان کی خاص ہدایت پر مس عائشہ کے ساتھ دیگر اہم ممبران کی آمد کا بیحد شکریہ ٬ تمام مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ اور عمران خان آپکا خاص شکریہ کہ افضال احمد گوندل جیسے بہترین محنتی جان توڑ کوشش کر کے پارٹی کیلیۓ نئی سوچ کے ساتھ نئے رخ پے لانے والے کارکن کیلیۓ مارچ23 کا تاریخی پروگرام ہمیں مقررین کے ذریعے بہت معلومات پہنچا گیا٬

اس طرح کے معلوماتی اور مفید پروگرامز کا سلسلہ افضال احمد گوندل صاحب سے توقع کریں گے کہ ہمیشہ ہر اہم موقعے پر دیکھنے کو سننے کو ملیں گے٬ جو ہمارے لئے بیرون ملک پاکستان کے ماضی سے روشناس ہونے کا بہترین ذریعہ بنے گا٬ اس سال 23 مارچ شائد بہت سے ممالک میں منائی گئی ہوگی لیکن میں بلا مبالغہ کہنا چاہوں گی کہ کامیاب پروگرام اللہ کا خاص کرم ہے ٬ اور اس کے بعد یہ کریڈٹ حاضرین کو جاتا ہے کہ انہوں نے پروگرام میں بھرپور شرکت کر کے کامیاب بنایا ٬ پھر ٹیم ورک میں موجود تمام ممبران نے محنت کر کے ہال کو قابلِ دید بنا کر حاضرین کے دل موہ لئے٬ اور سب سے بڑھ کر افضال احمد گوندل کہ جنہوں نے تمام سینئیرز ممبران کو مکمل عزت احترام کے ساتھ یکساں تقاریر کے مواقع فراہم کئے ٬ اس سال پاکستان تحریک انصاف 23 مارچ کے حوالے سے چھا گئی ہے٬ افضال آپ کا پہلا پروگرام کامیابی کے اعلیٰ ریکارڈ قائم کر گیا جس کیلیۓ آپ ہماری جانب سے مبارکباد کے حقیقی مستحق ہیں٬ آپکو مبارک ہو ٬
پاکستان زندہ باد
پی ٹی آئی پائیندہ باد

PTI France

PTI France

تحریر : شاہ بانو میر