انقلاب مارچ سے پلٹنے والے افراد کو شہید کرنے کی بات نہیں کی: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب کے بغیر واپسی پر شہید کرنے کی بات اپنے اور عمران خان کے بارے میں کی تھی۔ حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ حقائق کو چھپا کر پیش کیا جائے۔

حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بعض صحافیوں نے میری گزشتہ روز کی تقریر کو ترمیم کے ساتھ پیش کیا۔

میں نے انقلاب مارچ سے پلٹنے والے افراد کو شہید کرنے کی بات نہیں کی بلکہ اپنے اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں کی تھی۔ عمران خان اور میری اپیل پر لوگ قربانیاں دے رہے ہیں۔ میں یا عمران خان اپنے مشن سے ہٹ جائیں تو ہمارے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائے۔