مردان (جیوڈیسک) کے تخت بھائی بازار میں بینک کے باہر دھماکے سے 2 بھائیوں سمیت 3 دکاندار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد بینک کے باہر نصب جنریٹر میں چھپا رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکا اس قدر شدید تھاکہ بینک کے شیشے، دروازے اور فرنیچر سمیت اے ٹی ایم مشین تباہ ہو گئی جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کی فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8کلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔