مردان (جیوڈیسک) مردان کے علاقہ شیرگڑھ میں نمازہ جنازہ کے شرکا پر خودکش حملے میں ایم پی اے عمران مو ہمند سمیت 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔ دھماکا شیرگڑھ کے علاقہ شاہ زمان قلعہ میں حاجی عبداللہ نامی شخص کی نماز جنازہ کے فورا بعد ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام شروع ہوا۔ نماز جنازہ میں شریک پی کے 27 سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عمران مومند بھی جاں بحق ہو گئے۔ نماز جنازہ کے شرکا کیلئے کھانے کا انتظام بھی دھماکے کے باعث دھرے کا دھرارہ گیا۔ اور کھانے پینے کی اشیا بکھر گئیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ جس میں 7 سے 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جاں بحق ایم پی اے عمران مومند کی نماز جنازہ ان کے گاوں ظریف کو رونہ میں ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ شریک ہوئے۔