مردان(جیوڈیسک) مردان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ وزیر اعلی محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی اپنے حلقے میں جلسے کے لیے جا رہے تھے کہ خودکش حملے نے قافلے کو نشانہ بنایا تاہم وزیر اعلی خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
حملے کے بعد جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔