مردان(جیوڈیسک)مردان ضلع کچہری میں دستی بم حملے میں ڈی سی آفس کے اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔مردان پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع کچہری کی بالائی منزل دستی بم سے حملہ کیا،جس سے وکلا چیمبرز کے شیشے ٹوٹ گئے۔
عمارت کو جزوری نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ریسیکو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔