مردان(جیوڈیسک)مردان میں نا معلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے ،واقعے کے بعد شہر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی۔پولیس نے رات کے وقت معمول کی ناکہ بندی کی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں سواروں نے فائرنگ کر دی۔
جس سے ہیڈ کانسٹیبل اسلام گل اور کانسٹیبل امجد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔