مردان (جیوڈیسک) مردان کے علاقے شیر گڑھ میں نماز جنازہ کے دوران دھماکے سے رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند سمیت 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پٹرول پمپ کے مالک حاجی عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی اس دوران دھماکا ہو گیا۔
جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی عمران مہمند کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں تھا وہ آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکا خود کش حملہ ہوسکتا ہے. دھماکے میں 20 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او مردان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش تھا