مردان: غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

Murder

Murder

مردان (جیوڈیسک) مردان کے علاقے کٹلانگ میں غیرت کے نام پر دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ کٹلانگ پولیس اسٹیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتلوں امجد علی اور ان کے بھائی محمد علی اپنے پڑوسی فلک ناز نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے اس کی بہو (این) کو قتل کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امجد نے اس واقعے سے چند گھنٹے قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے قتل کی گئی (این) خاتون کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نے فلک ناز کی شکایت پر واقعے کی ایف آئی آر دونوں بھائیوں کے خلاف درج کر لی ہے۔