مردان(جیوڈیسک)مردان میں اے این پی کے رہنما کے حجرے کے باہر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔کاٹلنگ کے علاقہ غونڈو میں اے این پی کے رہنما حجی خان دراز خان کے حجرے کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
جس سے حجرے کے گیٹ اور عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے سرچ اپریشن شروع کر دیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ دھماکا دوردورتک سنا گیا جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔