مردان : مبینہ مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک ، مغوی بازیاب

Mardan

Mardan

مردان میں پولیس اور اغواکاروں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوگئے، جبکہ مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں اغواکاروں نے 65سالہ محمد حسین کو پانچ روز قبل 5 کروڑ تاوان کے عوض اغوا کیا تھا۔

انسپکٹر انعام جان کا کہنا تھا کہ مردان کے علاقے اشرف آباد میں کارروائی کے دوران پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،جس میں اغواکار مارے گئے جبکہ پولیس نے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔