مردان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

Mardan

Mardan

مردان (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے مردان میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مردان میں ذاکراللہ اور فیض نامی دو دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مردان میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور انہوں نے کارروائیوں کے لیے دو گروپ بنانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ دونوں ملزمان پنجاب ریجمنٹ سینٹرکا مین گیٹ اور پولیس اسٹیشن صدر پر خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔