مردان (جیوڈیسک) مردان میں طورو چوک کے قریب دھماکے میں گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد چاروں طرف بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے دیوانہ وار بھاگ کھڑے ہوئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لئے۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے دھماکہ خیز مواد کی مقدار چھ سو گرام سے زائد تھی اور اسے ایک دکان کے سامنے رکھا گیا تھا۔